اسرائیل_پر_حملہ کرو
فیس بک پر ہر دوسرا بندہ جس کو اسرائیل کا راستہ تک معلوم نہیں وہ اس پر حملہ کرنے کے لیے پاک فوج کو برا کہہ رہا ہے۔۔ یہ وہ لوگ ہیں جو فرانس میں کی گئی گستاخیوں کی سزا پاکستان کے عوام (مسلمانوں ) کو دیتے ہیں۔۔۔
چلو اس پر نظر ڈالتے ہیں کہ
اسرائیل پر حملہ کرنا ہے تو کیسے۔۔۔۔؟؟
زمینی حقائق سامنے رکھ کر بات کرتے ہیں ۔
پاکستان سے اسرائیل جانے کا رستہ پتا ہے آپ کو۔۔؟؟
یقیناً نہیں پتا۔ چلو کوئی بات نہیں میں بتاتا ہوں۔
اسرائیل تک پہنچنے کے چار ممکنہ راستے ہیں۔۔
پہلا راستہ زمینی ہے۔ اس تیز رفتار ترین راستے میں ایران، عراق اور اردن آتے ہیں۔۔۔
اب آپ بتائیں کہ کون سا ملک آپ کو اپنی فوجیں گزارنے دے گا وہ بھی اسرائیل سے لڑنے کے لیے۔۔؟؟
تو کیا ہم ان مسلمان ممالک سے بھی لڑنا شروع کر دیں ۔؟؟
دوسرا نزدیک ترین راستہ خلیج تک بحری سفر اور پھر سعودیہ سے ہوتے ہوئے اردن اور پھر اسرائیل۔۔
یہاں بھی سعودی عرب اور اردن سے گزر کر جانا پڑے گا۔۔ جو کہ ممکن نہیں۔۔۔
تیسرا ممکنہ راستہ بحیرہ مردار سے ہوتے ہوئے اسرائیل کے شہر علت تک جاتا ہے۔۔ اس راستہ میں عمان، یمن، مصر، سعودی عرب اور دیگر مسلمان ممالک کی بحری سرحدوں سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ ایک بار پھر ممکن نہیں۔۔۔
چوتھا اور آخری راستہ سب سے لمبا اور سب سے آسان ہے جو کہ پورے خلیج سے گزر کر، براعظم افریقہ کے گرد گھوم کر، ہسپانیہ (جبل الطارق) کے پاس سے گزر کر پورے یورپ کے دل بحر اوقیانوس میں سے ہوتے ہوئے اسرائیل تک پہنچا جا سکتا ہے جو کہ کسی بھی لحاظ سے ممکن نہیں۔۔
تو ایک آپشن اور بھی ہے کہ فضائی حملہ کیا جائے۔۔۔
یہاں بھی بات ان لوگوں کی آ جاتی ہے جنہوں نے کبھی کوئی لڑاکا طیارہ دور سے بھی نہیں دیکھا ہوتا لیکن مشورے سنو تو لگتا ہے کہ ایروناٹیکل انجینئرنگ کے پوزیشن ہولڈر ہوں۔ جناب ہمارے جہازوں کی حد پرواز (اضافی ایندھن والے ٹینک لگا کر) اسرائیل تک پہنچنے کی ضرور ہے مگر وہاں پہنچنے پر ایندھن ختم ہو جائے گا۔ تو اس کے بعد کیا ہوگا۔۔۔؟؟؟؟
اور درمیان میں واقع کون سا ایسا اسلامی ملک ہے جو ہمیں طیارے اتارنے اور ایندھن بھرنے کی اجازت دے گا اور وہ بھی اسرائیل کے خلاف۔۔؟؟
یاد رکھیں کہ درمیان میں وہ سارے ممالک واقع ہیں جہاں سے فرانس میں کی گئی گستاخی کے خلاف کوئی آواز تک نہیں اٹھائی گئی۔۔
اب فیس بک کے دانشوروں سے میرا ایک سوال ہے کہ یورپ کے ممالک کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے تو مختلف طریقوں سے جاتے ہو تو یہاں بھی کوشش کرو کہ اسرائیل تک پہنچ سکو۔ ایک ایک کر کے جانا تو کوئی مشکل نہیں ہے لیکن فوج کے لیے جانا ممکن نہیں۔
تو اب اپنی چونچ بند رکھو اور فوج کے خلاف بولنا بھی بند کرو۔۔۔ فوج اپنے حصے کا کام کر رھی فلسطینی کیڈیٹس کو زبردست ٹریننگ دے کر
#حضور_ﷺ کا ادنٰی غلام
