top

بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول

 پاکستان تیار ہے اگر 


 
بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اس وقت صہیونی درندوں کی باربریت سے لہو لہو ہے ۔ تمام مسلمانوں کے دل زخمی ہیں اور بیت المقدس کی آزادی چاہتے ہیں 

مگر کیا مسلمان ممالک  واقعی اس میں سنجیدہ ہیں؟

پاکستان کو اسرائیل پر حملے کے مشورے دن رات سوشل میڈیا پر سننے کو ملتے ہیں ۔ 

مگر پاکستان کے علاؤہ 56 اسلامی ممالک سے کوئی سوال نہیں کرتا جو پاکستان سے کہیں زیادہ اس معاملے میں مداخلت کے حقدار ہیں 

اسرائیل عربوں کے دل میں خنجر ہے مگر عرب اس خنجر کو تسلیم کر چکے ہیں ۔ اگر کہیں تو میں لسٹ دوں جن اسلامی ممالک نے ا سرائیل سے تعلقات استوار کر لیے ہیں اور سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں ۔ پاکستان کبھی نا اسرائیل کو تسلیم کیا نا کرے گا پاکستان نے اپنے تمام ممکنہ زریعے سے فلسطینوں کی مدد کی ہمیشہ انکے حق کے لیے آواز بلند کی ۔ عربوں کی جب اسرائیل سے جنگ ہوئی تو فرنٹ پر ہمارے جنگی جہاز تھے عربوں کو اسرائیل کے مکمل قبضے میں جانے سے ہن نے بچایا ۔ ہم پیچھے نہیں رہے۔

ہم نے اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کی قیمت چکائی ہے ۔پاکستان کے خلاف ہر سازش میں اسرائیل پیش پیش رہا ۔صرف اس وجہ سے کہ ہم اسرائیل کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے ہم مانتے ہی نہیں کہ اسرائیل بھی ریاست ہو سکتا چاہے ایک کنال پر اسکا رقبہ کیو نا ہو۔

پاکستان کو ہر بار مشورے دیے جاتے ہیں کہ فرا نس کو ایٹم بم مار دیا جائے تو کبھی ا سرائیل کو 

مگر پاکستان میں رہنے والے ایران اور سعودی نواز طبقات ان ممالک کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے جو خاموشی سے اسرائیل کے ساتھ دوستی لگا چکے 

ہم تو اسرائیل کے خلاف پہلے بھی لڑے اب بھی لڑنے کو تیار ہیں مگر پاکستان کو کشمیر کے محاظ پر تنہا چھوڑنے والے عرب اور دوسرے اسلامی ممالک اس مبارک جنگ کا آغاز کریں گے؟؟

اگر وہ اس مبارک جنگ کے متحد ہوتے ہیں تو پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنا سینہ آگے کرے گا


🤺سفید داڑھی والے🤺

   🏹⚔️اکبر⚔️🏹

Popular posts from this blog

ہنڈا 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی

وادی سون کے قدیم. ہیبت ناک اور تاریخی قلعہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان غزہ پر حملے روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے مختلف ممالک سے رابطے قائم کررہا ہے جو 10 مئی سے جاری ہے۔

، سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی

کیلشیم کی کمی ،کمردرد ،تھکاوٹ کمزوری ،خون کی کمی کبھی نہیں ہوگی

مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی گفتگو

حضرت آدمؐ کا درورد شریف پڑھنا

world best mobile phone

Top 10 Coffee Shops In Dubai

حرم شریف کے موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے